آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لیکرکراچی پورٹ پہنچ گیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق شالامار جہاز خام تیل کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق شالامار جہاز یوایای سے خام تیل پاکستان لایا ہے۔ایک روز قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed