عالمی رہنماں کا جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے اربوں ڈالر دینے کا عہد

 

گلاسگو میں کوپ 26 کانفرنس میں عالمی رہنماں نے 2030 تک جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے اربوں ڈالر دینے کا عہد کیا ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 20 ارب ڈالرز جمع کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ 100 سے زائد ممالک دنیا کے 85 فیصد سے زیادہ جنگلات رکھتے ہیں، مختلف ممالک کی حکومتیں اور پرائیویٹ پارٹنرز فنڈ جمع کرنے میں حصہ لیں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے لیے جنگلات کی کٹائی روکنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed