پاکستانی کیلستھینکس ایتھلیٹ ڈاکٹر محمد طیب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے انتخاب

میاں انجم شہزاد
پاکستان کے معروف کیلستھینکس ایتھلیٹ ڈاکٹر محمد طیب صدیقی کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کے لیے دی گئی درخواست طویل محنت اور جدوجہد کے بعد منظور کر لی گئی ہے۔ڈاکٹر محمد طیب صدیقی آج کل لاہور میں اپنے ریکارڈ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں

جہاں وہ سخت تربیت اور مسلسل مشق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے "پلینک” اور” نکل” پش اپ کیٹیگریز میں بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے درخواست دے رکھی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ان کی یہ کوشش پاکستان میں کیلستھینکس کھیل کے فروغ، نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی اور عزم و محنت کی بہترین مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed