دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا’ مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے جس میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی جنگ کے اعلان سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی تینوں شاخوں کے سربراہوں نے زور دیا کہ مختلف اداروں کے درمیان بہتر اور موثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر معاشی دبائو روکا جائے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملکی سربراہوں نے زور دیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے نتیجے میں کمزور طبقات کو مدد ملے اور قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ دریںاثنا ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔اتوار کو ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہناتھا کہ ایران کے دشمنوں کو امید ہے کہ وہ مسائل کے ذریعے معاشرے میں تقسیم اور پھوٹ ڈال سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تقسیم، پھوٹ، تنازعات اور انا پرستی سے بچنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed