بھارت میں دوران پرواز فضاء میں ہولناک جھٹکے،مسافروں کی چیخ و پکار

تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI 2379 شدید فضائی جھٹکوں(ٹربولنس) کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد، جن میں 13 مسافر اور عملے کے 2 ارکان شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مسافروں نے بتایا کہ پرواز کے دوران اچانک طیارہ قریبا 300 فٹ نیچے آیا، جس سے کیبن میں شدید افراتفری پھیل گئی، کئی مسافر اپنی نشستوں سے اچھل کر اوپر جا لگے جبکہ کچھ کے سروں اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ اطالوی خاتون مسافر ویویانا، جن کی والدہ اس واقعے میں زخمی ہوئیں، نے بتایا، طیارہ معمول کے مطابق پرواز کر رہا تھا کہ اچانک شدید جھٹکے شروع ہوگئے ، میں نے اپنی بہن کو نشست سے ہوا میں اچھلتے دیکھا، والدہ کے سر پر چوٹ لگی، ایک شخص کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا، ہمیں لگا کہ ہم سب مر جائیں گے،یہ انتہائی خوفناک لمحہ تھا۔ ایئر انڈیا کے مطابق پرواز کے دوران اچانک بلندی میں معمولی تبدیلی آئی، تاہم طیارہ بحفاظت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا اور تمام مسافروں اور عملے کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا، زخمیوں کو احتیاطی طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بعض مسافروں کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ بھی کر دیا گیا ہے بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اچانک پیش آنے والے اس فضائی حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed