ڈی جی لا غلام علی کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج, تحریر فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل لا پروفیسر غلام علی کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن خارج کرتے ہوئے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس انعام اللہ نے تحریر کیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ڈی جی لا پروفیسر غلام علی کی تعیناتی 13 دسمبر 2023 کو عمل میں لائی گئی تھی، لہذا بعد ازاں کی جانے والی قانونی ترمیم کی بنیاد پر ان کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت کے مطابق مذکورہ تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا تھا کہ قانونی ترمیم کے تحت ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ صرف ایڈمنسٹریٹو سروس، صوبائی سول سروس کے سیکریٹریٹ، ایگزیکٹو گروپ اور صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسران میں سے کسی افسر کو دیا جاسکتا ہے، جبکہ پروفیسر غلام علی کا تعلق تدریسی کیڈر سے ہے، اس لیے انہیں مذکورہ عہدے پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی جی لا کی تعیناتی متعلقہ ترمیم سے قبل عمل میں لائی گئی تھی، اس لیے بعد میں ہونے والی ترمیم کا اطلاق سابقہ تعیناتی پر کرکے اسے غیر قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا۔عدالت نے فیصلے میں درخواست گزار کی نیک نیتی پر بھی سوالات اٹھائے اور قرار دیا کہ درخواست گزار کو محکمانہ کارروائی کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، جس میں ڈی جی لا غلام علی نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست ذاتی عناد اور شکایت کی بنیاد پر دائر کی گئی۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ درخواست گزار ڈی جی لا کی تعیناتی کے خلاف کوئی ٹھوس قانونی یا منصفانہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہے، لہذا ان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔کیس میں ڈی جی لا کی جانب سے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محسن کامران عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed