خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کی حدود ماجوکی میں فریقین کے درمیان خونریز فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں راہگیر سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں فریقین اچانک آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولیوں کی زد میں آ کر عدنان ولد طارق سکنہ پڑانگ ماجوکے اور وہاں سے گزرنے والا بے گناہ راہگیر اصغر علی شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پڑانگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے لواحقین نے واقعے کی دعویداری اسٹیشن کے رہائشی ہلال اور بابو کے خلاف کی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔







