کوہاٹ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف درخواست پر رپورٹ طلب

کوہاٹ کے علاقے چورلکی میں مبینہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف مقامی آبادی نے مائننگ ٹربیونل سے رجوع کرلیا، جس پر ٹربیونل نے متعلقہ حکام سے آج رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عظمت اور اہل علاقہ کی جانب سے معظم بٹ ایڈووکیٹ کے توسط سے مائننگ ٹربیونل میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد نامی شخص نے کوہاٹ کے گاں چورلکی میں تقریبا 200 ایکڑ اراضی پر مبینہ طور پر بغیر کسی باقاعدہ نیلامی یا بولی کے ملی بھگت سے کان کنی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق مذکورہ کان کنی کے حوالے سے محکمہ معدنیات میں مقررہ واجبات بھی جمع نہیں کرائے گئے اورنہ ہی ا س حوالے سے کان کنی کیلئے حد بندی کی گئی تاہم بھاری مشینری علاقے میں پہنچا کر کان کنی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔درخواست میں مزید مقف اپنایا گیا ہے کہ بھاری مشینری کے استعمال اور کان کنی کے باعث علاقے میں واقع مقامی لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔درخواست میں مائننگ ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ مبینہ غیر قانونی کان کنی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے محکمے کو بھی کرورڑوں کا نقصان پہنچ رہاہے ، اور مقامی آبادی کے گھروں اور املاک کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مائننگ ٹربیونل سیکرٹری نے متعلقہ حکام اور فریقین سے آج رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed