ڈیرہ’ تبلیغی جماعت کے افراد کی گاڑی کو حادثہ’3 افراد جاں بحق’16 زخمی

ڈیرہ درابن روڈ المان شوگرملز کے قریب تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ درابن روڈ المان شوگرملز کے قریب تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم پیش پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ عارف مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔زخمیوں میں ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گل فام دیگر شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed