محسن نواز تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شوٹر بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز ایف کلاس لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے تمغہِ امتیاز حاصل کر کے ملک کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب روشن کر دیا ہے۔ وہ یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے والے شوٹنگ اسپورٹس کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ صدارتی اعزازات کی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے محسن نواز کو لانگ رینج شوٹنگ میں ان کی غیر معمولی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر اس تمغے سے نوازا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد محسن نواز نے اسے پوری شوٹنگ کمیونٹی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اپنی کامیابی والدین، کوچز اور حامیوں کے نام کی۔محسن نواز نے پاکستان میں شوٹنگ کے انفراسٹرکچر کی ترقی کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سرپرستی اور پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے قیام کو دیا، جس کی بدولت پاکستانی شوٹرز کو عالمی سطح پر شناخت ملی۔ 23 اگست 1986 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے محسن نواز نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں واہ کینٹ سے کیا اور دو دہائیوں پر محیط محنت کے بعد آج وہ 10 بین الاقوامی تمغوں کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب شوٹر ہیں۔ان کے اعزازات میں امریکہ، جنوبی افریقہ اور یورپ میں حاصل کردہ میڈلز شامل ہیں۔ 2023 میں انہوں نے یورپی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں یورپی ریکارڈ برابر کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ وہ اس وقت 2026 میں برطانیہ میں ہونے والی ایف-کلاس ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ملک میں کھیلوں کی اصلاحات اور تربیتی سہولیات کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed