یو اے ای کا ایران کے 2بیلسٹک میزائل،3ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات نے ایران کے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امارتی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز کو تباہ کر دئیے۔بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے یو اے ای پر اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ۔یو اے ای حکام نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاعی نظام مجموعی طور پر 551 بیلسٹک میزائل، 29 کروز میزائل اور 2,263 ڈرونز کو ناکام بنا چکا ۔ایران نے تاحال اس تازہ پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed