نیا تعلیمی سال، 4کروڑ مفت درسی کتابیں پہنچانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں نیا تعلیمی سال 2027-28 کے آغاز سے قبل طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں 4 کروڑ کتابیں پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے ٹرانسپورٹ خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کرلیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت صوبے کے تمام اضلاع، بشمول ضم اضلاع کے سرکاری سکولوں تک درسی کتابیں پہنچانے کی ذمہ داری نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سونپی جائے گی۔ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر مقرر کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے تحت نئے تعلیمی سال کے لیے مفت درسی کتابوں کی ترسیل کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، منصوبے کے مطابق تقریبا 4 کروڑ کتابیں صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم سکولوں تک پہنچائی جائیں گی تاکہ طلبہ کو تعلیمی سال کے آغاز پر کتابیں دستیاب ہوں۔اس ترسیلی عمل میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے ساتھ ضم اضلاع کے سکول بھی شامل ہوں گے، جہاں کتابوں کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی محفوظ اور بروقت ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ ٹینڈر جاری کیا ہے، اس کے تحت نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ترسیل کا عمل تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے شروع کرنے کا مقصد کتابوں کی فراہمی میں تاخیر سے بچنا ہے، اس اقدام کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں اور ضم اضلاع کے سکولوں تک بھی بروقت کتابیں پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔