امیتابھ بچن کی طبیعت خراب، کے بی سی کی شوٹنگ معطل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ان کے مشہور مقبول کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی شوٹنگ ایک ہفتے سے تعطل کا شکار ہے، جبکہ منتظمین نے نئی اقساط کی شوٹنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 84 سالہ سینئر اداکار کی ناساز طبعیت کے باعث چینل کو اپنے نشریاتی منصوبوں میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں اور اب دیوالی کی خصوصی نشریات کے طور پر شو کی پرانی اقساط دوبارہ نشر کی جا رہی ہیں جن میں نامور شخصیات بطور مہمان شریک ہو چکی ہیں۔ شو کی آخری بڑی سلیبرٹی قسط میں فلم ‘رامائن’ کی تشہیر کے لیے اداکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے نے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا اس قسط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کا ارادہ تھا، تاہم صحت کے مسائل کے پیش نظر اس منصوبے میں تبدیلی کرنا پڑی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آنے کے بعد آئندہ ہفتے سے شو کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed