شندور پولو فیسٹیول 11 جون کو منعقد کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی نے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول 11 جون سے 13 جون 2026 تک شندور پولو گراؤنڈ اپر چترال میں منعقد ہوگا۔ سطح سمندر سے 12ہزار200 فٹ بلندی پر واقع شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا سعادت حسن کی زیرنگرانی محکمہ سیاحت کے کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی شہریار محمود، ایڈیشنل سیکرٹری رحیم اللہ محسود، ڈپٹی کمشنرلوئر و اپر چترال، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اتھارٹی، 144 ونگ چترال،ڈی پی اوز لوئر اور اپر چترال، صدرپولو ایسوسی ایشن چترال، چترال چیمبر آف کامرس کے عہدیدار، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور ڈی جی ایوایشن خیبرپختونخوا سمیت مختلف عہدیداران شریک تھے۔

 

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تمام ادارے مل کر احسن طریقے سے اقدامات کریں تاکہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے پی آئی اے کے عہدیداران سے بھی کہاکہ شندور پولو فیسٹیول کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی چترال کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کیساتھ ساتھ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاح رخ کرتے ہیں تو باقاعدگی کیساتھ فلائٹس چلائی جائیں تاکہ سیاحوں کو کم وقت میں بہترین سروس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت سعادت حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شندورمیں منعقد ہونے والا تاریخی شندور پولو فیسٹیول ایک بڑا ایونٹ ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کامیاب انعقاد کو یقینی بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed