وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے خط میں مذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے، خط موصول ہوا ہے، رانا ثنا اللہ اور دیگر سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔







