شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں پارک کی زمین کمرشل سرگرمیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر ٹینڈر معطل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا, سیکرٹری سپورٹس, ڈی جی سپورٹس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی, درخواست گزار وکلا مبشر منظور ایڈوکیٹ اور بیرسٹر ثاقب رضا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مردان سپورٹس کمپلیکس میں تفریحی پارک کے لئے 8 کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ تفریحی پارک کے لئے مختص جگہ کو اب کمرشل سرگرمیوں کے استعمال کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ تفریحی پارک کی جگہ کمرشل سرگرمیوں کے لئے ٹینڈر بھی جاری کیا گیا اب کمرشل سرگرمیاں شروع کی گئی تو خواتین اور بچوں کی تفریح کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی مردان روڈ پر بہت کمرشل پلازوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہو رہی ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کی تفریحی پارک کی جگہ کمرشل سرگرمیوں کیلئے تعمیرات پر پابندی عائد کی جائے عدالت نے تفریحی پارک کی جگہ کمرشل سرگرمیوں کے استعمال کے لئے جاری ٹینڈر کو معطل کردیا عدالت نے چیف سیکرٹری, سیکرٹری سپورٹس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا







