پشاور ہائیکورٹ نے 15 لاپتہ افراد کے کیسز میں رپورٹس طلب کرلیں

 

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق 21 درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 15 مقدمات میں متعلقہ حکام سے جواب اور رپورٹس طلب کرلیں، جبکہ 6 درخواستیں واپس لے لی گئیں۔

جسٹس اعجاز انور نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے 15 مقدمات میں متعلقہ فریقین کو جوابات اور رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران وزیرستان سے پشاور آنے والی ایک خاتون کو درپیش سفری مشکلات کا معاملہ بھی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ خاتون لاپتہ شخص کی اہلیہ ہیں اور انہیں عدالتی کارروائی میں شرکت کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔

عدالت نے خاتون کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آئندہ سماعت پر ان کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی، تاکہ انہیں بار بار وزیرستان سے پشاور نہ آنا پڑے۔

پشاور ہائی کورٹ نے 21 درخواستوں میں سے 15 مقدمات میں متعلقہ حکام سے رپورٹس اور جوابات طلب کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی، جبکہ باقی 6 درخواستیں واپس لے لی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed