دعا زہرا کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم دعوی کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر آج عدالتی ہدایت پر دعا زہرا کی والدین سے چیمبر میں ملاقات کرائی گئی۔
ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرا کی والدہ نے دعوی کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔والدہ نے دعوی کیا کہ دعا نے ملاقات میں کہا ہے کہ میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے۔دعا زہرا کی والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس نے میری بیٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا شیلٹر ہوم واپس لے گئی۔واضح رہے کہ دعا زہرا کی والدہ زار و قطار روتے ہوئے عدالت میں بیہوش بھی ہوگئیں۔
دعا زہرا کی والدہ کا بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم دعوی







