پشاور پولیس کے دو تبدیل ہونے والے ایس پیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس سے تبدیل ہونے والے دو پولیس افسران، ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ اور ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل کے اعزاز میں پشاور بیرکس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے دونوں افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور انہیں قابل، محنتی اور فرض شناس پولیس افسران قرار دیا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک، کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمٰن، ایس پی ہیڈ کوارٹرز علی گوہر، ایس پی سکیورٹی سجاد حسین سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

تبدیل ہونے والے ایس پیز نے پشاور پولیس میں اپنے دورِ تعیناتی کو انتہائی یادگار قرار دیتے ہوئے ساتھی افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ملنے والی عزت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سی سی پی او پشاور اور دیگر سینئر افسران نے دونوں افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed