پیسکو بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کا 14واں اجلاس، صارفین کو سہولیات کی فراہمی پر غور

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ٹیکنیکل کمیٹی کا چودھواں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پیسکو فضل خالق نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین پیسکو بورڈ حمایت اللہ خان، بورڈ ممبر صائمہ اکبر خٹک اور پیسکو چیف اختر حمید خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بجلی صارفین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں منظور کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed