اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت اب ختم ہونا چاہیے۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پرامن طریقے سے اسلام آباد آئیں گے، ہم جمہوریت اور ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت، خاص طور پر رانا ثنا اللہ وزیرِ اعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، بانء پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed