معروف اداکار محمد حسین سواتی کا نشے میں مبتلا ہونے کا دعویٰ جعلی نکلا

پشاور میں منشیات سے پاک پشاور مہم کے تحت ایک آگاہی ڈرامہ نے عوامی توجہ حاصل کرلی۔ پشتو فلموں اور سی ڈی ڈراموں کے معروف اداکار محمد حسین سواتی نے اس ڈرامے میں ایک نشئی شخص کا کردار ادا کیا، جسے علاج کے لیے بحالی مرکز منتقل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا کہ اداکار کو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں مزاحمت کرتے ہوئے بحالی مرکز کے اہلکار زبردستی لے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں علاج، ورزش اور صحت یابی کے مناظر بھی سامنے آئے، جس نے عوام کو یقین دلایا کہ یہ ایک حقیقی واقعہ ہے۔

تاہم بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ یہ سب ایک ڈرامائی سین تھا، جس کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔ اداکار محمد حسین سواتی نے ہدایتکار علی جمال کی پروڈکشن میں یہ کردار ادا کیا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔

اس آگاہی مہم کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ منشیات تفریح نہیں بلکہ تباہی ہے، اور بروقت علاج زندگی کو دوبارہ بہتر بنا سکتا ہے۔ اداکار نے اپنے فن کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed