پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے۔
پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ اس معاملے کا حل ڈائیلاگ اور باہمی بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔
تقریب کے شرکا اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ نوجوان نسل محض تبدیلی کو قبول کرنے پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس عمل میں اپنا فعال کردار بھی ادا کرے۔
صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اب مزید احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔







