ملائیشیا کا 6500 میانماری تارکین وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

ملائیشیا نے میانمار سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 500 سے زائد تارکین وطن کو آئندہ دسمبر میں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ویب ڈیسک کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ یکم دسمبر کے بجائے 6 اور 7 دسمبر کو تین بحری جہازوں کے ذریعے تقریباً 1500 میانماری شہریوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 5303 افراد کو فضائی راستے سے میانمار منتقل کیا جائے گا، جبکہ ان کے فضائی سفر کے اخراجات میانمار کی حکومت برداشت کرے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا فیصلے پر تحفظات کا اظہار

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور پناہ گزینوں کے حامی حلقوں نے ملائیشیا کے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

تنظیموں کا مؤقف ہے کہ میانمار میں جاری فوجی تنازع، تشدد اور روہنگیا مسلمانوں کو لاحق خطرات کے باعث واپس بھیجے جانے والے افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں نے ملائیشین حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ایسے ملک واپس نہ بھیجا جائے جہاں اسے ظلم، تشدد یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہو۔

ملائیشین حکومت کا مؤقف

ملائیشیا کی حکومت نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگا۔

حکومت کے مطابق میانمار نے واپس آنے والے اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed