بے وقت کھانا اور جاگنا آنتوں کے بیکٹیریا اور میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے، ماہرین

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات دیر سے کھانے اور سونے کی عادت رکھنے والے افراد میں میٹابولک سنڈروم کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہو سکتا ہے، جس سے بالخصوص موٹاپے کا شکار افراد شدید متاثر ہوتے ہیں۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں واقع یو ٹی ہیلتھ ہیوسٹن کے محققین کے مطابق جو افراد رات دیر تک جاگتے اور تاخیر سے کھانا کھاتے ہیں، ان میں میٹابولک سنڈروم سے وابستہ بیماریاں اور علامات ظاہر ہونے کا خدشہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔میک گوورن میڈیکل اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فراز بیشہساری اور دیگر ماہرین نے بتایا کہ جسم کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی (سرکیڈین ردھم) اور روزمرہ معمولات میں عدم مطابقت ان بیماریوں کا بنیادی سبب بنتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کھانے اور سونے کے غیر منظم اوقات آنتوں کے مفید بیکٹیریا کے نظام کو درہم برہم کر دیتے ہیں جس سے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے تاکید کی ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے صرف متوازن غذا کافی نہیں بلکہ کھانے اور سونے کے اوقات کی باقاعدگی بھی انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed