ڈیفنس ہاکی اکیڈمی لاہور میں نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لیے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی، تعلیمی اور سماجی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ہاکی کی جدید تربیت، رہائش، معیاری خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، وقت کی پابندی، باہمی احترام اور اچھے اخلاق کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں ڈیفنس ہاکی اکیڈمی لاہور کی ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین روایت یہ ہے کہ ہر جمعہ کے روز اکیڈمی کے تمام کھلاڑی سفید شلوار قمیض کے یکساں لباس میں اکٹھے ہو کر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں اور نماز کی ادائیگی کے بعد اجتماعی طور پر واپس اکیڈمی آتے ہیں۔اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی نظم و ضبط، اخلاقیات، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی و معاشرتی اقدار کو اپنائیں۔ڈیفنس ہاکی اکیڈمی لاہور کا مقصد صرف اچھے ہاکی کھلاڑی تیار کرنا نہیں بلکہ ایسے باکردار، ذمہ دار اور باصلاحیت نوجوان تیار کرنا بھی ہے جو مستقبل میں کھیل کے میدان اور معاشرے دونوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں







