دیر بالا میں گاڑی حادثے کا شکار’2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

دیر بالا کے علاقے نرہنڈ خوڑ میں جیپ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیبیوڑ میاں بانڈہ کا رہائشی ڈرائیور عبدالرشید ولد شمشی خان رافور جیپ چلا رہا تھا کہ نرہنڈ خوڑ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری۔حادثے میں خدیجہ بی بی زوجہ واحد خان اور بلا سحر زوجہ احسان اور عبدالرشید نامی شخص جاں بحق ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے واڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed