برفباری کا خدشہ’ ثمر بلور پی ڈی ایم اے ویئر ہائوس جلوزئی پہنچ گئیں

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، اس صورتحال میں پی ڈی ایم اے کو انتظامات مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ موسمیاتی خطرات اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ برف باری سے متاثر ہونے والے پہاڑی علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ثمر ہارون بلور نے پی ڈی ایم اے ویئر ہاس جلوزئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب امدادی سامان، مختلف اشیا کے سٹاک اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد نعیم خان اور سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ثمر بلور کو پی ڈی ایم اے کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں، دستیاب امدادی سامان، سٹاک کی صورتحال اور عملے کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ سٹاک میں موجود کمی کو بھی بروقت پورا کرنے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔مشیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حساس اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے کے خدشات رکھنے والے علاقوں میں نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) کی فراہمی اور تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔موسم سرما شروع ہوتے ہی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا خدشہ منڈلانے لگا ہے، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے پہلے ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تاخیر نہ ہو۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے انتہائی حساس صوبہ ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کے دوران برف باری اور شدید موسمی حالات کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی خطرات اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں، برف باری سے متاثر ہونے والے پہاڑی علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار رہیں اور ان کے درمیان باہمی رابطوں کو مثر بنایا جائے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے ویئر ہاس میں مجموعی تیاریوں، دستیاب اسٹاک اور عملے کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed