عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اسٹیڈیم کا سابقہ کا نام دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے سابقہ دور حکومت میں ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا تھا جس پر شدید تحفظات پائے گئے تھے تاہم ان تحفظات کو نظر انداز کیا گیا پی ٹی ائی کے اہم شخصیات نے بھی نام کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز سٹیڈیم رکھنے کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تجاویز مکمل کر کے چیف سیکرٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں ارباب نیاز سٹیڈیم نام بحال کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان ائندہ مہینے متوقع ہے پی سی بی کے اعلی احکام بھی پشاور ا رہے ہیں جبکہ خصوصی تقریب میں اس حوالے سے نام کی تبدیلی کا اعلان متوقع ہے صوبے میں سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب دیگر مقامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے وہ ان کے نام بھی تبدیل کی جا رہے ہیں۔تاہم سرکاری حکام سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی







