پاکستان اور ترکیہ کے معدنیات و توانائی معاہدے

پاکستان اور ترکیہ نے معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ سمندر میں تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش کے لیے ترکیہ کا تحقیقی بحری جہاز ’اورچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقتار بھی شریک ہوئے۔

معاہدوں میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان، ترکیہ کے منرل ریسرچ اینڈ ایکسپلوریشن جنرل ڈائریکٹوریٹ (ایم ٹی اے) اور ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمت کی یادداشتیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع پشین میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ماڑی منرلز اور ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے مابین ایک علیحدہ مشترکہ منصوبے پر بھی دستخط کیے گئے۔

دوسری جانب ترکیہ کا تحقیقی بحری جہاز ’اورچ رئیس‘ پاکستان کے سمندری علاقے میں تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرے گا۔

ان معاہدوں اور سمندری تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed