عدم دلچسپی یا غلط پالیسیاں ،جامعات سے 200شعبے بند

صوبے کے 34 جامعات میں 200 ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہے ان 200 سے زاہد ڈیپارٹمنٹس میں طلبہ کی تعداد سو سے بھی کم ہے اس سے قبل پشاور یونیورسٹی میں بھی مختلف ڈیپارٹمنٹ کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ اب اس کا دائرہ کار صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔جس سے یونیورسٹیوں کے مالی بوجھ کم ہو جائے گا ذرائع کے مطابق صوبے کی 34 جامعات کے 700 ڈیپارٹمنٹ میں موجود طلبہ کی تعداد حاصل کی گئی ہے جن میں 200 ڈیپارٹمنٹ میں طلبہ کی تعداد 100 سے بھی کم ہے ان ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کی منظوری مطلقہ یونیورسٹیوں کے کمیٹیوں کی جانب سے دی جائے گی ذرائع کے مطابق ان ڈیپارٹمنٹس کو دوسری ڈیپارٹمنٹس میں ضم کر دی جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed