49 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہونے کیخلاف رٹ دائر

خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم محمد اسفند یار شیخ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ تعلیمی محکموں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ مردم شماری 2023 کے مطابق خیبرپختونخوا میں 37.49 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان میں 29 لاکھ 24 ہزار لڑکیاں جبکہ 19 لاکھ 99 ہزار لڑکے شامل ہیں۔درخواست کے مطابق صوبے کے 42 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچوں نے کبھی اسکول میں داخلہ نہیں لیا، جبکہ 6 لاکھ 64 ہزار 831 بچے داخلہ لینے کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ چکے ہیں۔درخواست گزار نے مقف اپنایا ہے کہ کوہستان، تورغر اور سابق فاٹا کے اضلاع میں اسکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، جو صوبے میں تعلیمی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، تاہم بڑی تعداد میں بچوں کا تعلیم سے محروم ہونا حکومتی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسکولوں سے باہر بچوں کے اندراج اور انہیں دوبارہ تعلیمی نظام میں لانے کے لیے مقررہ مدت پر مشتمل صوبائی ایکشن پلان نافذ کرنے کا حکم دیا جائے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ غیر فعال اسکولوں کو بحال کیا جائے، اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور تعلیمی بجٹ کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام سے تعلیمی اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed