کے پی اسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی

پشاور: خیبر پختونخوا کے تمام میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی کی اجازت ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جبکہ ایف سی پی ایس پاس ڈاکٹرز بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔

ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے اس حوالے سے باضابطہ وضاحت جاری کردی ہے۔

پالیسی بورڈ کے مراسلے کے مطابق ضرورت کے پیش نظر سابق ٹرینی رجسٹرارز کو ایک سال کی مقررہ مدت کے لیے دوبارہ میڈیکل آفیسر بھرتی کیا جاسکے گا۔

مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایف سی پی ایس پاس کرنے والے اور لازمی دو سالہ پوسٹ ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

پالیسی کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لیے مطلوبہ دو سالہ تجربے کی کمی بھی محدود مدت کے لیے میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر پوری کی جاسکے گی۔

ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ یہ مراسلہ تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کے بورڈز آف گورنرز، ڈینز، میڈیکل ڈائریکٹرز اور محکمہ صحت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed