آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی تھی۔ وہ طویل عرصے تک دینی علوم کی تدریس، تحقیق اور تعلیم و ترویج سے وابستہ رہے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کا تدریسی سلسلہ 2018ء تک جاری رہا، تاہم بیماری کے باعث انہیں اس کے بعد باقاعدہ تدریس کا سلسلہ ترک کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed