اسحاق ڈار کی ایرانی اور تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی اور تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقاتیں اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ہوئیں، جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed