ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ کیس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو مال مقدمہ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزمان رضوان اور سیف اللہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ ضمانت پر رہا تین ملزمان، جن میں یوسف بھی شامل ہیں، عدالت میں حاضر ہوئے۔کیس میں نامزد ملزمان مبین آفریدی، خالد آفریدی اور گل نواز عرف رئیس تاحال مفرور ہیں۔واضح رہے کہ 24 نومبر 2024 کو پشاور کے علاقے صدر میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو مال مقدمہ سمیت آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔







