علی امین گنڈاپور کا قیدکارکنوں کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان

جیلوں میِں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلئے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان، اور ساتھ ہی کہا کہ ہر قدم پر ساتھ دیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے جیلوں میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کو فی خاندان 50 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلی کے ترجمان فراز مغل کے مطابق یہ امداد ذاتی خرچ سے دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے کسی سرکاری فنڈ کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔فراز مغل نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور مشکل وقت میں اپنے کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے بقول سابق وزیراعلی نے کارکنوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انہیں کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ترجمان کے مطابق جیلوں میں قید کارکنوں کے ہر خاندان کو 50، 50 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ مشکل حالات میں ان کے اہل خانہ کی مالی مدد کی جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس مالی معاونت کے تمام اخراجات علی امین گنڈاپور اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں اور کارکنوں یا ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے کوئی سرکاری رقم استعمال نہیں کی جا رہی۔فراز مغل کا کہنا تھا کہ کارکن تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور علی امین گنڈاپور ان کی قربانیوں اور وفاداریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سابق وزیراعلی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed