پاکستان کو ایل این جی کی انتہائی مہنگی بولیاں موصول

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری شدید مہنگائی کی زد میں آ گئی ہے، جہاں بین الاقوامی سپلائرز نے انتہائی بلند نرخ پیش کیے ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دسمبر اور جنوری میں ترسیل کے لیے عالمی کمپنیوں سے موصول تجارتی بولیوں میں فی کارگو قیمت کا بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک ایل این جی کارگو کے لیے پیش کیے گئے کم سے کم نرخ 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے جبکہ بلند ترین بولیاں 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

اسی دوران دو کارگوز کے لیے سب سے کم قیمت کی پیشکش کرنے والی کمپنیوں کی بولیاں 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہیں، جنہیں حتمی جائزے کے لیے پی ایل ایل بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ادارے کا بورڈ موصولہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کرے گا کہ ان نرخوں پر ایل این جی کی خریداری قومی مفاد کے مطابق ہے یا نہیں۔ پی ایل ایل بورڈ کے پاس بولیوں کو منظور یا رد کرنے کے تمام تر اختیارات موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed