شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق پی آئی سی کی اہم وضاحت

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران شاہ محمود قریشی کا ای ٹی ٹی (ایکسر سائز ٹالرنس ٹیسٹ) کروایا گیا ہے۔ طبی عملے کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں مزید کچھ دن ہسپتال میں رکھا جائے گا یا ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

طبی ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کی حالت میں اب پہلے سے واضح بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور رپورٹس کی روشنی میں علاج کے اگلے مرحلے کا تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed