اینویڈیا کے سربراہ پر چینی جاسوسہ سے تعلقات کے الزامات پر میمز

نیویارک: مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نامور امریکی کمپنی ‘اینویڈیا’ کے سربراہ اور ارب پتی تاجر جینسن ہوانگ کے ایک چینی خاتون سے مبینہ تعلقات اور جاسوسی کے الزامات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور مزاحیہ میمز کی بھرمار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینسن ہوانگ کے چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبریں اس وقت تشویشناک صورتِ حال اختیار کر گئیں جب ان کے ساتھ منسلک خاتون پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے جینسن ہوانگ نے اپنی اہلیہ سے بے وفائی کے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خاندان سے علانیہ معافی مانگ لی ہے، تاہم خاتون کے خلاف مبینہ طور پر جاسوسی میں ملوث ہونے سے متعلق قانونی اور سیکیورٹی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

اس غیر معمولی واقعے اور سیکیورٹی تنازع کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کو دلچسپ مواد تخلیق کرنے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین فلمی مناظر، مزاحیہ تصاویر اور طنزیہ جملوں پر مبنی میمز شیئر کر کے اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو کے افیئر اور جاسوسی کے انکشافات کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed