کوہاٹ، ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ اور کرک کے درمیانی علاقے دربوکچ جلندھر بانڈہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس کی ٹیم غیر قانونی مائننگ کے خلاف چھاپہ مارنے جا رہی تھی کہ راستے میں ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان میں آگ لگا دی گئی۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس دردناک واقعے میں شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد کوہاٹ اور کرک سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed