چلی سے برطانیہ تک، کارل بشبائی کا ساڑھے سات کروڑ قدموں کا سفر

عام طور پر دنیا کی سیاحت اور سفر کے لیے لوگ ہوائی جہازوں، بحری جہازوں یا گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، لیکن برطانیہ کے ۵۷ سالہ کارل بشبائی نے یہ حیران کن اور طویل فاصلہ پیدل چل کر طے کیا ہے۔کارل بشبائی نے اس تاریخی سفر کا آغاز ۱۹۹۸ء میں چلی سے کیا تھا جب ان کی عمر ۲۹ برس تھی۔ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ یہ سفر ۵ سال میں مکمل ہو جائے گا، تاہم مختلف جغرافیائی، موسمی اور ویزا کی دشواریوں کے باعث یہ سفر ۲۸ سال یعنی ۱۰ ہزار ۲۰۰ سے زائد دنوں پر محیط ہو گیا اور بالآخر وہ انگلینڈ کے علاقے ‘ہل’ میں اپنی والدہ کے گھر پہنچ کر سفر مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے بحرِ الکاہل، بحیرہ قزوین کو ۳۱ دن میں تیر کر عبور کیا جبکہ منجمد علاقوں، صحراؤں اور جنگلات سے گزرتے ہوئے لگ بھگ ساڑھے ۷ کروڑ قدم طے کیے۔سفر کے دوران انہیں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا؛ بالخصوص روس کو عبور کرنے میں انہیں ۱۰ سال کا عرصہ لگا جہاں انہیں قید کا سامنا کرنا پڑا اور بحیرہ قزوین غیر قانونی طور پر پار کرنے پر بے دخلی کا بھی سامنا ہوا۔ اس طویل اور دشوار گزار سفر کے دوران وہ دنیا کے تقریباً تمام براعظموں سے گزرے اور اپنے عزم سے تاریخ رقم کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed