مردان ‘رشکئی انٹرچینج کے قریب حادثہ’3افراد جاں بحق’14زخمی

رشکئی انٹرچینج کے قریب ہائی ایس گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ایس میں سوار افراد ٹیکسلا سے پشاور جارہے تھے کہ رشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مردان اور نوشہرہ کی امدادی ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات سے متعلق ابتدائی معلومات میں ٹائر پھٹنے کو سبب قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed