برطانوی سیاح کارل بشبائی کا اٹھائیس سالہ عالمی پیادہ سفر کامیابی کے ساتھ مکمل

عام طور پر دنیا کی سیاحت اور چکر لگانے کے لیے لوگ ہوائی جہاز، بحری جہاز، گاڑیوں یا ٹرینوں کا استعمال کرتے ہیں، لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کارل بشبائی نے یہ حیران کن اور ناممکن نظر آنے والا معرکہ پیدل چل کر سر کر لیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے علاقے ہُل (Hull) میں اپنی والدہ کے گھر پہنچے تو ان کا یہ تاریخی سفر اختتام پذیر ہوا۔

کارل بشبائی نے اس سفر کا آغاز 1998 میں چلی سے کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 29 سال تھی، جبکہ اب یہ سفر 28 سال کی طویل مدت کے بعد مکمل ہوا ہے اور ان کی عمر 57 برس ہو چکی ہے۔ 10 ہزار 200 سے زائد دنوں پر محیط اس مہم کے دوران انہوں نے اندازاً ساڑھے 7 کروڑ قدم اٹھائے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر اس فاصلے کو 5 سال میں طے کرنے کا تخمینہ لگایا تھا، جو بعد میں بڑھتا ہوا 28 سال تک پہنچ گیا۔

اس مہم کے دوران کارل نے دنیا کے تمام براعظموں، خطرناک اور برسانی جنگلات، صحراؤں اور منجمد برفانی علاقوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے بحر الکاہل اور بحر آرکٹک کے درمیان آبنائے بیرنگ کی سمندری سطح عبور کی، جبکہ روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی تنازع کے باعث 31 دن میں بحیرہ قزوین کو تیر کر پار کیا۔ روس میں غیر قانونی طور پر داخلے اور سفارتی رکاوٹوں کے باعث انہیں 10 سال کا عرصہ لگا جہاں انہیں قید اور ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس طویل ترین سفر کے دوران وہ دو بار محبت میں بھی گرفتار ہوئے لیکن دونوں بار انہیں ناکامی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed