لکی جوڈیشل کمپلیکس فائرنگ’ پولیس اہلکار سمیت 2جاں بحق’ ایک زخمی

جوڈیشل کمپلیکس کے اندر ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2جاں بحق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پیش آیا، جہاں ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کرامت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور انشااللہ شدید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انشا اللہ نامی شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیاواقعے کے بعد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا، فائرنگ کے محرکات اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed