3 ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے 28 کارکنوں کی رہائی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے 3 ایم پی او (تھری ایم پی او) کے تحت حراست میں لیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 28 کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ درخواست گزار باقاعدہ حلف نامے جمع کرائیں گے کہ وہ کسی قسم کی ریاست مخالف یا امنِ عامہ کے منافی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے احسان، حارث، بابر سمیت 28 درخواست گزاروں کی رٹ پٹیشنز پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاء یاسر خٹک، اظہر رحیم، سجاد احمد اور سعید عثمان ایڈوکیٹس نے موقف اپنایا کہ پشاور، کرک، ٹانک، کوہاٹ، لکی مروت، اورکزئی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان کارکنوں کو بغیر کسی جرم یا قانونی جواز کے گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔عدالت عالیہ نے اپنے مختصر حکم نامے میں قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10 اور 15 کے تحت شہریوں کو آزادی اور جان و مال کے تحفظ کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار خلیل کی جانب سے ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگنے پر عدالت نے کارکنوں کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed