امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی میجر ندال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ندال حسن ماہر نفسیات تھے اور انہوں نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی تھی۔
امریکی فوجی عدالت نے سابق میجر کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔







