عدالت میں عدم پیشی,خیبر پختونخوا کے دو وکلاء کے لائسنس معطل

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فوجداری اپیل کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر دو وکلا کے پروفیشنل لائسنس معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے متعلقہ وکلا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق وضاحت جمع کرانے تک دونوں وکلا کے پروفیشنل لائسنس معطل رہیں گے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے تک وکیل کی عدم دستیابی کے باعث فوجداری اپیل کی سماعت ملتوی ہوتی رہی، جبکہ وکلا کا عدالت میں پیش نہ ہونا بادی النظر میں پیشہ ورانہ بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت کو سزا یافتہ ملزم مقدوم خان کے بیٹے نے بتایا کہ وکیل عرفان علی خان ایڈووکیٹ نے مقدمے کی فیس کی مد میں 6 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، تاہم مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عرفان علی خان ایڈووکیٹ کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے کی مکمل فیس واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے خیبرپختونخوا بار کونسل کو متعلقہ وکلا کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کے بیٹے کو اپنی پسند کا نیا وکیل مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed