ایران کا امریکی جہاز پر کروز میزائل حملہ، 8فوجی زخمی

آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر ایرانی حملے میں 8 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں دو ہفتے قبل ایرانی حملے میں 8 امریکی فوجی زخمی ہوئے، امریکی حکام کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی فوج نے امریکی جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہیں۔دوسری جانب امریکا نے ایران سے جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت اور 417 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے مطابق یہ ہلاکتیں جنگ کے پہلے 4 ماہ میں ہوئیں، اسی مدت میں ایرانی حملوں میں 18 امریکی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور 30 ڈرون تباہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون 2026 کے درمیان 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں جبکہ 7 فوجی غیر جنگی واقعات میں جان سے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed