سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کی تیاری کو ترک نہیں کیا ، خفیہ رپورٹ

ایک خفیہ امریکی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیار بنانے کے امکان کو مکمل طور پر خارج نہیں کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جائزہ امریکی کانگریس کو فراہم کی گئی خفیہ دستاویزات میں شامل بتایا گیا ۔یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ موجود ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو امریکی ٹیکنالوجی کے ذریعے جوہری ری ایکٹرز بنانے اور یورینیم افزودگی کی اجازت سے متعلق راستہ دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا موقف ہے کہ واشنگٹن سعودی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی حمایت نہیں کرتا اور نہ کرے گا۔ سعودی وزیر توانائی بھی پروگرام کو پرامن اور شہری نوعیت کا قرار دے چکے ہیں تاہم معاہدے میں یورینیم افزودگی اور استعمال شدہ جوہری ایندھن کی دوبارہ پروسیسنگ سے متعلق صلاحیتیں شامل ہونے کے باعث جوہری عدم پھیلا ئوکے ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں ٹیکنالوجیز ہتھیار بنانے کی صلاحیت کیلیے بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed